Live Updates: ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، سینکڑوں میزائل داغ دیئے
آئی ڈی ایف کی جانب سے ایران کے حملے کی تصدیق بھی کردی گئیایران اسرائیل کیخلاف مبینہ بیلسٹک میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے، وائٹ ہاؤس اہلکار
وائٹ ہاؤس اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اشارے ملے ہیں کہ ایران اسرائیل کے خلاف فوری طور پر بیلسٹک میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر تیار ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کیخلاف اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر تیار ہے،امریکہ اس حملے کے خلاف اسرائیل کے دفاع کے لیے تیاریوں کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف براہ راست فوجی حملہ ایران کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس نے ابھی تک ایران کی طرف سے کسی فضائی خطرے کی نشاندہی نہیں کی ہے اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر تیار ہے اسرائیل پر کسی بھی ایرانی حملے کے نتائج برآمد ہوں گے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، سینکڑوں میزائل داغ دیئے
ایران نے اسرائیل پر بڑا حملہ کرتے ہوئے سینکڑوں میزائل داغ دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف 400 بلیسٹک میزائل داغے گئے ہیں جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
ایرانی حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کی جانب سے ایران کے حملے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی شہر حیفا میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں مسلح افراد بھی گھس گئے ہیں جن کی فائرنگ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے
حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملہ کر دیا گیا ہے اور لبنانی مزاحمتی تحریک کی جانب سے متعدد راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔
ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے مبینہ حملہ، امریکہ کا بیان بھی آ گیا
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ایران کی سرزمین سے اسرائیل کی جانب 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں جس کے بعد خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان بھی سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو ایران کے میزائل حملوں سے بچانے کے لیے تیار ہے اور خطے میں امریکی فوجی اہلکاروں کا بھی تحفظ کرے گا۔صدر بائیڈن نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم X پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کی دفاعی صورتحال پر بات چیت کی ہے اور امریکہ اسرائیل کی دفاع میں مدد کے لیے تیار ہے، ساتھ ہی خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت بھی یقینی بنائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف 400 بلیسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ایران کے مبینہ حملے کے بعد اسرائیل مین سائرن بج اٹھے ۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کی جانب سے ایران کے حملے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی شہر حیفا میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں مسلح افراد بھی گھس گئے ہیں جن کی فائرنگ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے
حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملہ کر دیا گیا ہے اور لبنانی مزاحمتی تحریک کی جانب سے متعدد راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔
اسرائیل پر حملہ کر کے اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لے لیا، ایرانی پاسداران انقلاب
ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرنےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے سابق شہید سربراہ حسن نصراللہ اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سابق شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لے لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیل کے کئی علاقوں پر سینکڑوں میزائل داغے گئے ہیں ، حسن نصراللہ اوراسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیا ۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا ہے اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف 400 بلیسٹک میزائل داغے گئے ہیں جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی شہر حیفا میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں مسلح افراد بھی گھس گئے جن کی فائرنگ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملہ کیا گیا ہے اور لبنانی مزاحمتی تحریک کی جانب سے متعدد راکٹ فائر کئے گئے ۔
پی آئی اے نے اپنی پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے ) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال کرنے سے روک دیا۔
لازمی پڑھیں۔ ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، سینکڑوں میزائل داغ دیئے
پی آئی اے نے ائیرلائن کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو اہم احکامات جاری کر دیئے ہیں اور ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام پروازوں کا فلائٹ پلان ازسرنو ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہوجاتی ایرانی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیگی۔
پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے اور کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں نادرن کوریڈ ورروٹ کو استعمال کرتی ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یواے ای ، بحرین ، دوحہ اور سعودی عرب کیلئے سدرن کوریڈور استعمال کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا ہے اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف 400 بلیسٹک میزائل داغے گئے ہیں جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
اسرائیل پر حملہ مکمل ہوگیا، اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا، ایران
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا ہے، اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو جواب دیا جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں عراغچی کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا استعمال کیا۔ ہم نے اپنا جوابی حملہ کرنے سے قبل دوماہ تک انتظار کیا کہ شاید غزہ میں جنگ بندی ہو جائے۔
عباس عراغچی کا کہنا تھا کہا ایران کی کارروائی ختم ہو چکی ہے تاہم اگر ایران مزید جوابی کارروائی کرتا ہے تو اس کا جواب بھرپور اور اس سے بھی زیادہ طاقت سے دیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا، ایرانی حملے میں غزہ اور لبنان پر حملوں کیلئے استعمال ہونے والے اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ کی مدد سے مزاحمت محاذ جو ضرب صیہونی ریاست کو لگائے گا وہ اس سے کہیں زیادہ شدید اور تکلیف دہ ہوگی۔
خیال رہے کہ ایران نے منگل کو اسرائیل پر حملہ کردیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغ دیے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔
اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائیہ نے کئی بلیسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں کئی اہم فوجی و سکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔ان حملوں کی تفصیلات بعد میں بتائیں جائیں گی۔