ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرنےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے سابق شہید سربراہ حسن نصراللہ اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سابق شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لے لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیل کے کئی علاقوں پر سینکڑوں میزائل داغے گئے ہیں ، حسن نصراللہ اوراسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیا ۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا ہے اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف 400 بلیسٹک میزائل داغے گئے ہیں جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی شہر حیفا میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں مسلح افراد بھی گھس گئے جن کی فائرنگ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملہ کیا گیا ہے اور لبنانی مزاحمتی تحریک کی جانب سے متعدد راکٹ فائر کئے گئے ۔