Live Updates: پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
امید کرتا ہوں آپ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، سپیکر اسمبلی سبطین خاننامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے این اے 119 سے استعفٰی دے دیا
نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے این اےایک سو انیس کی نشست چھوڑ دی۔
تفصیلات کےمطابق مریم نواز نےاین اے ایک سو انیس سے استعفٰی دے دیا۔عام انتخابات میں مریم نواز قومی اسمبلی کےحلقے این اے 119سے بھی کامیاب ہوئی تھیں۔
دوسری جانب پنجاب میں اقتدارکی منتقلی کےمرحلےکا آغاز ہوگیا ہے،عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔
اسپیکرسبطین خان کی صدارت میں اجلاس 10 بجےطلب کیا گیا،نومنتخب ارکان آج اجلاس میں حلف اٹھائیں گے،جہاں مریم نوازکا بھی بطور وزیراعلی پنجاب حلف اٹھائے جانےکا امکان ہے۔
ن لیگ کی مریم نواز کے سوا سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت
مسلم لیگ نواز نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سوا سینئر پارٹی قیادت کو صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
پارٹی کی جانب سے ہدایت کے بعد شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے جبکہ حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔
سردارغلام عباس چکوال کی صوبائی نشست سے جبکہ رانا تنویر شیخوپورہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔
سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نواز احسن اقبال نارووال، اویس لغاری ڈیرہ غازی خان اور جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کے بلائے گئے پہلے اجلاس میں 313 نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا۔
اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا جس کے بعد نماز جمعہ کے لئے اجلاس کو 45 منٹ کے لئے ملتوی کر دیا گیا اور وقفے کے بعد نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق اجلاس آج صبح بجے ہونا تھا۔
سپیکر اسمبلی سبطین خان
حلف لینے کے بعد سپیکر اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں آپ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، دعا ہے اللہ آپکو اپنی منزل پر کامیاب کرے، اللہ حوصلہ دے ایک دوسرے کی بات سن سکیں۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل
اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ کل سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کے لئے کون کہاں سے منتخب ہوا؟ جانیے
سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج پانچ بجے سے پہلے کسی وقت کاغذات نامزدگی سیکرٹری کے حوالے کیے جائیں گے ، پولنگ کیلئے دو پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے ، ایک امیدوار ہونے کی صورت میں پولنگ کی ضرورت نہیں ہوگی، نومنتخب سپیکر عہدے سنبھالنے سے پہلے اسمبلی کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔
آئی جی پنجاب
پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی جبکہ اسمبلی کے اندر جانے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی۔
اس حوالے سے آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی،ایوان اور اجلاس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
ن لیگی اراکین حکومتی بینچوں پر موجود
حکومتی بینچوں پر مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے 215 اراکین موجود تھے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 97 اراکین ایوان میں موجود رہے۔
مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی سپیکر سے گفتگو کی کوشش
اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے سپیکر سبطین خان سے گفتگو کی کوشش کی جس پر انہوں نے کہا کہ ابھی آپ ممبرہی نہیں بنے۔
سبطین خان کا کہنا تھا کہ حلف لے لیں پھر آپ سب کی بات سنیں گے، 27 ریزرو سیٹس الیکشن کمیشن نے رکھی ہیں ان کا فیصلہ ہونا ہے۔
سبطین خان ہم کتنے دن ایوان کو روک سکتے ہیں، حلف کا ہونا ضروری ہے اس کے بعد جومرضی کریں۔
سنی اتحاد کونسل کے رکن رانا آفتاب نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے لوگوں کو اندر آنے نہیں دیا گیا جس پر سبطین خان نے کہا کہ مجھے اپنے مہمانوں کی لسٹ دیں۔
اس موقع پر ن لیگی رکن ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آپ حلف کرائیں، اس کے بعد بات کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے کامیاب ہونے والے آزاد اراکین اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس
نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی اسمبلی میں ہوا جبکہ اس موقع پر لیگی ممبران صوبائی اسمبلی کی جانب سے مریم نواز کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
ن لیگی ممبران کی گفتگو
پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز گورننس اور ترقی کا نیا ماڈل لائیں گی، وہ اپنی پہلی تقریر میں جامع پلان کا اعلان کریں گی، پی ٹی آئی نے صرف سیاسی انتقام لیا، کوئی کام نہیں کیا۔
عطا تارڑ
ن لیگی رہنما عطا تارڑ بھی پنجاب اسمبلی کی کارروائی دیکھنے اسمبلی پہنچے اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، ن لیگ کو 210 ارکان کی واضح اکثریت حاصل ہے، اچھا ہوا پنجاب میں عمرانی ٹولے سے جان چھوٹی۔
حنا پرویز بٹ
مخصوص نشست پر ممبر صوبائی اسمبلی بننے والی لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ مریم نواز صنف آہن ہیں، پنجاب کو ماڈل صوبہ بنائیں گی، پی ٹی آئی فتنہ فساد پھیلانے والی جماعت ہے، علی امین گنڈاپور نے ماضی میں ناقابل برداشت باتیں کیں۔
سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی سپیکر سے گفتگو کی کوشش
نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کیلئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے سپیکر سبطین خان سے گفتگو کی کوشش کی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ابھی آپ ممبرہی نہیں بنے۔
نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہو چکا ہے اور نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اسمبلی میں موجود ہیں جبکہ انہوں نے ن لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی ہے۔
اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے گفتگو کی کوشش کی گئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ حلف لے لیں پھرآپ سب کی بات سنیں گے، 27 ریزرو سیٹس الیکشن کمیشن نے رکھی ہیں ان کا فیصلہ ہونا ہے۔
سبطین خان ہم کتنے دن ایوان کو روک سکتے ہیں، حلف کا ہونا ضروری ہے اس کے بعد جومرضی کریں۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کاتاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس نماز جمعہ تک ملتوی
سنی اتحاد کونسل کے رکن رانا آفتاب نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے لوگوں کو اندر آنے نہیں دیا گیا جس پر سبطین خان نے کہا کہ مجھے اپنے مہمانوں کی لسٹ دیں۔
اس موقع پر ن لیگی رکن ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آپ حلف کرائیں، اس کے بعد بات کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے کامیاب ہونے والے آزاد اراکین اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
ن لیگ نے ملک احمد خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کر دیا
مسلم لیگ نواز نے ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے لئے نامزد کر دیا۔
یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کے بلائے گئے پہلے اجلاس میں 313 نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا ہے۔
سپیکر اسمبلی سبطین خان نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا جس کے بعد اسمبلی اجلاس ملتوی کردیا گیا جبکہ سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا اور آج پانچ بجے سے پہلے کسی وقت کاغذات نامزدگی سیکرٹری کے حوالے کیے جائیں گے۔
مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے ملک احمد خان کو سپیکر اور ظہیر اقبال چنڑ کو ڈپٹی سپیکر نامزد کردیا گیا ہے اور دونوں رہنما کچھ دیر بعد کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
شہبازشریف سے نامزد سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
نامزدوزیر اعظم اورمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے نامزد سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں رانا ثناءاللہ، ملک رشید، رانا مشہوداحمد خان بھی موجود تھے،ملک محمد احمد خان نے پارٹی اور قیادت کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔
شہبازشریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی نامزد ہونے پرملک محمد احمد خان اورملک رشید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی کاوش اورمحنت کاثمرعوام کوترقی کی صورت میں ملےگا
نامزدوزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بہتری اورمہنگائی سےنجات اولین چیلنج ہیں۔
پنجاب اسمبلی ،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج، ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار آمنے سامنے
پنجاب حکومت کی تشکیل اور اسپیکر و ڈپٹی سپیکر کےانتخاب کے مرحلے آج سہہ پہر کوپنجاب اسمبلی میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے،اجلاس میں خفیہ رائے شماری سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا
اسپیکر کیلئےمسلم لیگ ن کے ملک محمداحمد خان اور سنی اتحاد کونسل کےملک احمد بچھرمیں مقابلہ ہوگا،ڈپٹی اسپیکرکیلئےن لیگ کےظہیراقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض امیدوار ہونگے۔
عددی اعتبار سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا پلڑابھاری ہے،ملک محمد احمد خان اور ظہیراقبال چنڑکوایوان میں واضع برتری حاصل ہے،ن لیگ کوپیپلزپارٹی،ق لیگ اور آئی پی پی کے ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے۔،گزشتہ روز 320 ارکان اسمبلی نے حلف لیا 17 ارکان غیر حاضر رہے۔
سیاسی عمل میں تیزی کے باعث سیکورٹی بھی ہائی الرٹ رکھنےکی ہدایت کردی گئی ہے، آجی پنجاب نےہدایت کی ہےکہ تمام اراکین اسمبلی کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کے زیرنگرانی سیکورٹی مانیٹرنگ کی جائے۔
مسلم لیگ نواز نےممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے،یاد رہےکہ عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کے بلائے گئے پہلے اجلاس میں 313 نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا ہے۔
سپیکراسمبلی سبطین خان نےنومنتخب اراکین اسمبلی سےحلف لیا جس کے بعد اسمبلی اجلاس ملتوی کردیاگیاجبکہ سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائےشماری کےذریعےکیا جائے گا اور آج پانچ بجے سے پہلے کسی وقت کاغذات نامزدگی سیکرٹری کے حوالے کیے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان اسپیکر اورظہیراقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان اسپیکر اورظہیراقبال چنڑڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔
اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت اسپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کے چنائو کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، جس میں سب سے پہے 6 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔جس میں سنی اتحادکونسل کے وسیم بادوزئی، حافظ اور ق لیگ کے چوہدری شافع شامل ہیں۔
بعدازاں سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کا عمل شروع ہوا، ووٹنگ کیلئے ایوان میں تین بوتھ بنائے گئے تھے پی پی 1 سے 125 تک ارکان اسمبلی نے بوتھ نمبر ایک میں ووٹ ڈالا، پی پی 126 سے 250 تک کے ارکان اسمبلی نےبوتھ نمبر 2 میں ووٹ کاسٹ کیاپی پی 251 سے 371تک ارکان اسمبلی نے بوتھ نمبر3 میں ووٹ ڈالا۔
ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان 224 ووٹ لے کرپنجاب اسمبلی کے اکتیس ویں اسپیکرمنتخب ہوگئے ،ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد بچھر صرف چھیانوے ووٹ حاصل کرسکےجبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے۔اسپیکر سبطین خان نے ملک محمد احمد خان کی کامیابی کا اعلان کیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے 327 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے27 مخصوص نشستوں کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا16 اراکین اسمبلی آج بھی غیر حاضر رہے اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہ لے سکے۔
اس کے بعد نومنتخب سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا چارج سنبھالا اورڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا عمل شروع ہو گیا،اس چنائو میں ن لیگ کےظہیراقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض امیدوار تھے۔
ایوان میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کی گئی ۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے ایوان میں اعلان کیا کہ مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال چنڑ کو ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی منتخب کر لیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک ظہیراقبال چنڑ نے220ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحادکونسل کےمعین ریاض کو103ووٹ ملے۔اس کےبعد سپیکر ملک احمد خان نے ظہیر اقبال چنڑ سے ڈپٹی اسپیکر کا حلف لیا۔
جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس26فروری صبح 11بجےتک ملتوی کر دیا گیا، جس میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب کےامیدوارکیلئےآج شام5بجےتک کاغذات جمع کرائےجاسکیں گے۔
دریں اثنا پنجاب اسمبلی میں اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ن لیگی اراکین کی بڑی تعداد ایوان میں پہنچی، جس میں مریم نواز سمیت دیگر ارکان اسمبلی بھی ایوان میں موجود تھے۔ ن لیگ اورسنی اتحادکونسل کے اراکین ایک دوسرے کیخلاف ایوان میں نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
پنجاب اسمبلی میں تین سو چودہ اراکین نے اپنی حاضری لگائی، اجلاس میں مسلم لیگ ن اتحاد کے ممبران کی تعداد دو سو سولہ اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران کی تعداد اٹھانوے تھی۔
اجلاس سے قبل اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ اسلم اقبال پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر آئیں گے اسلم اقبال نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا،اب تک کسی نے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی اسمبلی کے احاطے سے کسی کو گرفتار نہیں ہونے دوں گا۔
پنجاب اسمبلی ، مزیدچھ نومنتخب ممبران نے حلف اٹھایا
ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں جیت کے بعد مزید چھ نومنتخب ممبران نے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کیلئے موجودہ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت ایوان کا اجلاس جاری ہے ۔اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکے چنائو سے قبل مزید 6 نومنتخب ممبران نے حلف رکن اسمبلی کاحلف اٹھایا۔
ان ارکان میں وسیم خان بادو زئی،فرحت عباس،مرتضیٰ اقبال ،فتح خالق بندیال اور چوہدری شافع حسین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کے بلائے گئے پہلے اجلاس میں 313 نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا یا تھا۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔