سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کلین سوئپ کرے گی۔
سابق صدر آصف زرداری نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، ہماری پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ کس سیاسی رہنما نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟ جانیے
سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سوا کسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔
شہید بینظیرآباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے لوگوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے
— PPP (@MediaCellPPP) February 8, 2024
شہید بینظیرآباد : پولنگ اسٹیشن کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دیکھکر جئے بھٹو کے پرجوش نعرے لگائیں pic.twitter.com/AnyOozcHeC
دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن ڈے پر نوڈیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنا ووٹ ڈالنے آیا ہوں، عوام نکلیں اور ووٹ کی طاقت استعمال کریں، موبائل سروس کی بندش کی مذمت کرتا ہوں، موبائل سروس فوری بحال کی جائے۔
لازمی پڑھیں ۔ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نا لو، ایک جماعت کو مینڈیٹ ملنا چاہیے، نواز شریف
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرا مینڈیٹ کسی کو نہیں دیا جاسکتا، عوام ووٹ ڈالنے نکلے ہیں ، پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔