ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھرمیں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے،جس کی وجہ سے ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش کےحوالے سےجماعت اسلامی کراچی نےچیف الیکشن کمشنز کو خط لکھ دیا ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش سےدھاندلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
جماعت اسلامی نےمطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن نیٹ اور موبائل بندش کا نوٹس لےکرسروس کو فوری بحال کروایا جائے۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،قیام امن،ممکنہ خطرات سےنمٹنےکیلئےحفاظتی انتظامات ناگزیرہیں۔