کافی جو کہ دنیا کو کاپسندیدہ ترین مشروف ہے اور اس کے انسانی جسم پر پڑنے والے اثرات کے بے شمار فائدے ہیں ۔
ان ہی وجوہات کی بنا پر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں "کافی فیسٹیول" کا آغاز ہوگیا ہے،استنبول، انقرہ اور ازمیر میں منعقد ہونے والا یہ فیسٹویل 7ویں مرتبہ دارالحکومت میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
ترک میڈیا میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیسٹیول ہر سال شرکاء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ کافی سے متعلق تمام ضمنی مصنوعات کو اکٹھا کرتا ہے۔فیسٹیول کی تقریبات میں آپشنز کے بارے میں معلومات دی جاتی ہیں جو تمام ذوق کے لوگ پسند کریں گے۔
فیسٹیول میں ورکشاپس سے لے کرکافی کی اقسام کے بارے میں سکھایا جاتا ہے، اور کافی بھوننے اور گھر میں پینے کے طریقے تک کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
اس فیسٹیول کا اہتمام بہت سے تجارتی برانڈز کے تعاون سے کیا گیا ہے،24 ستمبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں تقریباً 150 اسٹینڈز اور 160 برانڈز موجود ہیں، رواں سال فیسٹیو ل میں تقریباً 50 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔