چمن میں جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماء حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حافظ حمد اللہ حملے میں بال بال بچ گئے، گاڑی پر کئی گولیاں لگیں۔
اس سے قبل پشین کے حلقہ پی بی 47 میں ایک آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر میں دھماکا ہوا جس میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔
مزید جانیے : بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 26 افراد جاں بحق
پشین دھماکے کے بعد ایک گھنٹے کے دوران بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے انتخابی دفتر کے قریب بھی دھماکا ہوا، واقعے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔