چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی کا کہنا ہے کہ جب معاملات نہیں سنبھلتے، ادارے نہیں چلتے تو اس کو پرائیویٹ کردیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کو سندھ ہائیکورٹ میں چینلج کردیا گیا چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے خدا جانے کبھی اس ملک کو بھی پرائیویٹ کردیں گے۔
درخواست کی سماعت ک ےدوران چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے جب معاملات نہیں سنبھلتے، ادارے نہیں چلتے تواس کوپرائیویٹ کردیتےہیں کہتے ہیں ادارہ نقصان میں جارہا ہے سبسڈی دینا پڑتی ہےاتنے اچھے ادارے تھے نجانے کیا ہوگا۔
چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے درخواست گزار کو کہا کہ عدالت کو پہلے مطمئن کیا جائے کون سے قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے بڑا کیس ہے تیاری کرکے آئیں عدالت آنکھیں بند کرکے نوٹس جاری نہیں کرے گی۔
عدالت نے درخواست گزار پیپلزیونٹی آف پی آئی اے کے وکیل کو تیاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔