الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں نوجوان ، خواتین اور بزرگ ووٹرز کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے کل ووٹرز کی تعداد بارہ کروڑپچاسی لاکھ پچاسی ہزارسات سوساٹھ ہے جن میں پانچ کروڑ انسٹھ لاکھ پچیس ہزارنوسوچالیس نوجوان ووٹرزہیں جوکل ووٹرزکا 43.85 فیصد بنتا ہے ان ووٹرز کی عمر 18 سے 35 سال تک ہے۔
نوجوان ووٹرز میں 53.87 مرد اور 6.13 فیصد لڑکیاں شامل ہیںان انتخابات میں ایک کروڑ بائیس لاکھ 43 ہزار477 وہ نوجوان ہیں جو پہلی بارانتخابی عمل میں حصہ لے رہےہیں یہ کل ووٹرزکا 9.60 فیصد ہیں واضح رہےپہلی بارووٹ کاسٹ کرنے والوں کی شرح ہمیشہ سے کافی ذیادہ رہتی ہے۔
سال 2018 کے انتخابات میں 5 کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار536 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا جوکل ووٹرزکا 52 فیصد تھااگراس باربھی ٹرن آوٹ کی شرح 50 سے 60 فیصد رہی تو43 فیصد سے زائد نوجوانوں کاووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔