پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں بڑی پیشرفت ہوگئی، عبوری افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کی یقین دہانی کرا دی گئی۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے وفد کے ہمراہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عبوری افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال ہونے کے ثبوت ملا امیر متقی کے سامنے رکھے گئے۔
ملا امیر تقی نے پاکستانی وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت پاکستان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
عبوری افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔