خیبر پختونخواہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھر پور جوش و جذبے سے منایا گیا۔
باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر ،چترال اور شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں یکجہتی کشمیر کی خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
بڑی تعداد میں لوگوں نے ریلیوں میں شرکت کی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ اسکولوں میں بھی اس اہم دن کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حق خودرادیت دیا جائے۔