عالمی منڈی سمیت سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پیاز کا بحران پیدا ہو گیا جہاں قیمت میں کم و بیش 65 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں پیاز کی پیدوار والے ممالک بھارت اور مصر کی جانب سے برآمدات میں کمی سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پیاز کا بحران پیدا ہو گیا ہے جبکہ بحیرہ احمر میں جاری بحران کی وجہ سے چین سے خلیج اور یورپ میں سپلائی متاثر ہوگئی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ چین میں پیاز کی قیمت میں 30 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 25 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ یہی کیفیت جرمنی میں ہے جہاں درآمدات نہ ہونے کے باعث مقامی پیاز کی قیمت برھ گئی ہے۔ اٹلی میں بھی پیاز انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔
مبصرین نے کہا ہے کہ رواں برس کے وسط تک پیاز کی قیمت میں اضافہ رہے گا جبکہ خود پیدواری ملکوں میں بھی پیاز کا بحران ہوگا۔