الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر حملےکا نوٹس لے لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر تاج حیدر نے پی پی 160 کے دفتر پر حملے کی شکایت کی، خط میں حملےکاالزام ن لیگی امیدوارعطاتارڑاورانکےحامیوں نےپرلگایاگیاہے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کی شکایتکا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اورصوبائی الیکشن کمشنرسےرپورٹ طلب کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ایک دوسرے پر ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام
یا د رہے کہ قومی اسمبلی کےحلقہ این اے127 لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورمسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ مدمقابل ہیں ۔عطا تارڑ نے مبینہ طور پر اپنے سپورٹرز کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں مصباح الرحمان کے الیکشن آفس پر دھاوا بولا،اور پیپلزپارٹی کے دو کارکنوں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینئر قیادت سمیت صوبائی رہنمائوں نے مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے امیدوار پی پی 161 میاں مصباح الرحمان ن کی جانب سے تھانہ کوٹ لکھپت میں عطا تارڑ کے خلاف واقعہ کے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔