پشاور پولیس نے انتخابی امیدواروں کی جانب سے سیکورٹی فراہمی کی پانچ سو درخواستوں پرعمل درآمد سے معذرت کرلی ہے اوران امیدواروں کو ہدایت کی ہےکہ وہ رجسٹرڈ اورلائسنس یافتہ اسلحےکی حامل پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیوں سے یہ ضرورت پوری کریں۔
پشاور میں عام انتخابات 2024 کےانتخابی امیدواروں کی جانب سے سیکورٹی فراہمی کی پانچ سو درخواستوں پرعمل درآمد نہ سکاپشاورمیں پانچ سو سے زائد امیدواروں نے پولیس کو سیکورٹی کے لئے درخواستیں دی تھیںپولیس نے اتنی بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی فراہمی سے معذرت کرلی۔
چیف کیپیٹل سٹی پولیس اشفاق انور کا کہنا تھا کہ پہلے سے ہی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہےامیدواروں کو کہہ دیا ہے کہ رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیوں سے اہلکار لیں،صرف رجسٹرڈ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے اہلکاررکھنے کی اجازت دی ہےپشاور میں الیکشن کے لئے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار لگائے ہیںالیکشن کے لئے درکار اہلکاروں کی کمی دیگر شعبوں سے پوری کی ہے
سی سی پی او پشاور کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سو 43 زنانہ پولنگ سٹیشنز کے لئے کل ایک سو 20 خواتین اہلکار ہیںخواتین پولیس اہلکاروں کی ضرورت لیڈی ہیلتھ ورکرز سے پوری کرینگےایل ایچ ڈبلیوز کی الیکشن کے حوالے سے تربیت کا عمل پورا کرلیا ہے۔