لاہورہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزاراکیس بائیس کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی عدالت نےفریقین سےبارہ فروری کوجواب طلب کرتےہوئےسماعت ملتوی کردی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید کی متفرق درخواست پر سماعت کی درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ لوکل باڈیزایکٹ دوہزاراکیس بائیس کی بیس سےزائد دفعات آئین اورقانون کےمتصادم ہیں۔
درخواست موقف میں کہا گیا کہ آئین جمہوریت میں اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرنےکاکہتا ہے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مالی اختیارات انتظامیہ کومنتقل کئےگئےہیں چھ ماہ سےلوکل باڈیزکےامورضلعی افسران چلا رہے ہیں۔
درخواست گزار کا مزید کہناتھاکہ مقامی منتخب حکومتیں ختم ہوچکیں لیکن الیکشن نہیں کرائے گئےالیکشن کمیشن لوکل باڈیزالیکشن ایک سوبیس روزمیں کرانے کا پابند ہےعدالت الیکشن کمیشن کولوکل باڈیزالیکشن پرانےایکٹ کے تحت کرانے کا حکم دےعدالت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف سماعت کرتے ہوئے فریقین سے بارہ فروری کو جواب طلب کر لیا۔