شمالی کوریا نےجنوبی کوریا کے مغربی ساحلی پٹی پر کروز میزائل داغ دئیے۔
جنوبی کوریا فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے کروزمیزائل ایک ہفتے میں چار بار داغے گئے،جنوبی کورین ملٹری کے مطابق میزائل صبح 11 بجے کے قریب داغے گئے،اس کےمتعلق دیگر معلومات فوری طور سامنے نہیں آسکیں۔
شمالی کوریا حکام کےمطابق گزشتہ ہفتے انہوں نے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔داغے جانے والے میزائل جوہری ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جنوبی کورین حکام کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شمالی کوریا کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے میزائلوں کے تجربے کررہا ہے۔
شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا پر بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں سے کشیدگی میں اضافے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انکے پاس جوہری جنگ کی تیاریوں کو تیز کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔