بھارتی ایجنسیاں کینیڈین باشندے کے قتل میں ملوث ہیں۔ جسٹن ٹروڈو ڈٹ گئےَ
کینیڈین وزیراعظم نے واضح کردیا کہ بھارت معاملے کو سنجیدگی سے لے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔شہریوں کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ہماری سرزمین پر کسی بھی ملک کے باشندے کا قتل ناقابل برداشت ہے۔
دوسری جانب سکھ رہنما کےقتل پر امریکا نے ایک بار پھر کینیڈا کا ساتھ دینے کا اعلان کردیاہے۔امریکی قومی سلامتی کےمشیر جیک سُلیون کہتےہیں،کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل انتہائی قابل تشویش ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اصولی طور پر کینیڈا کےساتھ کھڑے ہیں چاہے اس سےکوئی ملک متاثر ہو۔وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں ان کاکہناتھاکہ معاملے کو شروع سے ہی انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ کینیڈا کےساتھ بھارت کےاعلیٰ حکام کےساتھ بھی رابطے میں ہیں قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔۔