غزہ پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 119 فلسطینی شہید ہوگئے،فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے بھی تجاوزکرگئی۔
غزہ سٹی میں دھماکے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں،خان یونس میں 30 ہزار بےگھرافرادکو خوراک کی شدید قلت کاسامنا ہے،مغربی کنارے میں پکڑدھکڑ، مزید 41فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا گیا۔
دو ماہ قبل اغوا ہونےوالےانڈونیشین اسپتال کے سرجن کو رہا کردیا گیا،قید کے دوران ڈاکٹر محمد الران کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی وزیردفاع کی ہٹ دھرمی برقرار ہے،اگلا ہدف رفاح قراردےدیا،اسرائیلی فوجیوں سےبات چیت میں حماس کے 10 ہزارمجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا۔ کہا خان یونس آپریشن کےاچھےنتائج برآمدہو رہےہیں،رفاح بھی پہنچیں گے اور اسرائیل کے لیےخطرہ بننےوالےعناصرکو ختم کرکےدم لیں گے، فلاحی تنظیم اونروا کو حماس کا ساتھی کا قراردیا۔
تل ابیب میں گفتگوکرتےہوئے یوگیلنٹ نےالزام لگایا کہ دنیا کےکئی ممالک نےاونروا کو فنڈدیئے،جسےحماس کےڈھانچےکومضبوط بنانےمیں خرچ کیا گیا۔
امریکی عدالت نےاعتراف کرتے ہوئےکہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔