پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ریفرنس کے ٹرائل کے دوران قوانین کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
لازمی پڑھیں۔ توشہ خانہ ریفرنس کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے ماضی میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں دیا، یہ ظلم ہے، ایک ساسی لیڈر کی خوشی کے لیے سزائیں دی جا رہی ہیں، وکلاء کے ہوتے ہوئے بھی جرح کی اجازت نہیں دی گئی۔
لازمی پڑھیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری دیدی
پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ عمران خان پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ علیمہ خان کا توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا
انہوں نے بتایا کہ توشہ خانہ کیس میں سنائی جانے والی سزا کے خلاف ہم ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے امید ہے اعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملے گا۔
انہوں نے کارکنان سے اپیل کی پرامن رہیں، یہ سزا ختم ہوجائے گی اور الیکشن میں بھرپور شرکت کریں گے۔