پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر رد عمل سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں علیمہ خان نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل سسٹم کو اُنہوں نے خود دفن کر دیا ہے، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کہاں ہیں ؟، عمران خان نے نظام کو ایکسپوز کر دیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ توشہ خانہ ریفرنس کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو اور جوش سے نکلنا ہو گا، تین چار دن سے جو ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں ، جو کسر رہ گئی تھی وہ آج پوری ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی لائر ایسوسی ایشن کچھ نہیں بول رہا ، آٹھ تاریخ کو اپنا ووٹ بہت سوچ سمجھ کر دینا ہے ، اس نظام سے بچنا ہے تو ووٹ ڈالنا ہوگا ، عوام کو ان لوگوں پر غصہ ہے اعتماد اٹھ گیا ہے۔