توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قیدکی سزا سنائی گئی، بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، جہاں نیب ٹیم نے ان کو گرفتار کرلیا۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بیٰ کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں 14، 14 سال کی سزا سنادی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سزا سنائی۔
عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا گیا اور ان پر اور بشریٰ بی بی پر ایک ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔