اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیر کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا کیس کی سماعت اگلے روز تک ملتوی کردی گئی ۔
احتساب عدالت میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا دفعہ تین سو بیالیس کے تحت بیان قلم بند کر لیا گیا جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی ائی کا بیان اگلی سماعت پر قلمبند کیا جائے گا ۔
ملزمان کی جانب سےگواہوں کی فہرست بھی آئندہ سماعت میں پیش کی جائےگی، عدالت نے ملزمان کی جانب سے جرح کا حق بحال کرنے کیلئے دائر درخواست عدالت نےمسترد کردی،
سماعت کےدوران بانی پی ٹی آئی نے جج محمد بشیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے ہماراحق دفاع ختم کیا،گواہوں پرخود جرح کرنا چاہتا تھا، ہمارے پاس توشہ خانہ تحائف کی اصل قیمت آئی ہے،اس لئےجرح کرنی تھی، مجھے موقع ملنا چاہیےتھا کہ اپنا دفاع کرسکوں، سزا کا اعلان کیا آج ہی کرنا ہے؟
بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم ہاؤس کے ملٹری سیکرٹری کے ذریعے جھوٹ بلوانے کا الزام بھی دھر دیا ۔