مسلم لیگ ن کے قائد اور 3 ملک کے وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف نے کہا ہے کہ میری حکومت آئی تو سمجھو سب کو حقوق مل گئے،مخالفین ایک منصوبہ توبتائیں ایک اینٹ بھی رکھی ہے؟4سال رہنے والوں سے کچھ نہیں بنا۔
ہارون آباد میںملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے سلسلے میں ہارون آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دل چاہتا ہے ہارون آباد کوپیشگی مبارکباد دےدوں،کئی سال بعد آپ کےسامنے کھڑاہوں،معلوم نہیں تھا ہارون آبادپچھلےسارےجلسوں کاریکارڈتوڑدےگا۔
انہوں نے کہا کہ اُس تبدیلی نے پاکستان کا کیا حشر کردیا؟اُس تبدیلی نے عوام کا جینا مشکل کردیا،میں نےلوڈشیڈنگ ختم کی،سستی بجلی لیکرآیا، جبکہ انہوں نےبجلی کےبلوں میں اضافہ کردیا،کیاآپ کو نواز شریف یادآتاہےیانہیں؟آپ کےنعرےسن کرمیرا5کلوخون بڑھ گیاہے،ہمارےزمانےمیں چینی، پیٹرول، ڈالرسب سستاتھا،کسانوں سےپوچھوٹریکٹر8لاکھ روپےکاتھا،آج ٹریکٹر40لاکھ روپے کاہے۔
قائد ن لیگ نے کہا کہ ہم نےآئی ایم ایف کوخداحافظ کہہ دیا تھا،پی ٹی آئی نےپھرکشکول لےکربھیک مانگنے پر لگادیا،موٹر سائیکل والو کار والو بس والو ٹرک والو نواز شریف کے دور میں تو پٹرول 60 روپے لیٹر تھا اور آج 250 روپے لیٹر ہے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آج آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے دور میں ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہوچکا تھا، کیا نواز شریف یاد آتا ہے۔ثاقب نثار بتاؤ جس کو عالمی دنیا کرپٹ ترین کہہ رہی ہے اس کو تم نے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ کیوں دیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایٹمی دھماکےکرتےہیں یہ شہیدوں کےمجسمےجلاتےہیں،میں نےملک کوایٹمی قوت بنایاتھا،آپ نےمجھےجیل میں کیوں جانےدیا،کیوں جیل بھیجا؟مجھ پرجومانیٹرنگ جج لگے تھے وہ جارہے ہیں،انہیں پتہ ہے ان کے کرتوت برے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔لیکن ہمارے جو نقصانات ہوئے اس کی تلافی نہیں ہوسکتی،ظلم سہنےکےباوجودمیں نےکوئی قومی رازفاش نہیں کیا۔
نوازشریف نے کہا کہ4سال رہنے والوں سے کچھ نہیں بنا،4سال رہنےوالےسکھرسےکراچی موٹروےنہیں بنا سکے،اس موٹروےکوکراچی تک لیکرجائیں گے، لاہورسے بہاولنگر تک موٹروےبنائیں گے۔