خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن باہمی اشتراک کیساتھ نوجوانوں کے روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے قائم کردہ نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں نئے آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نوجوانوں کو تربیت دی جاتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوئٹہ میں بلوچستان کے نوجوان آئی ٹی کی دنیا میں نئے رجحانات متعارف کروا رہے ہیں، تربیت کے اختتام پر نوجوان اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر کامیاب پیشہ ورآئی ٹی ماہر بن کر ابھرتے ہیں۔
نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوئٹہ میں 207 اسٹارٹ اپس کمل ہو چکے ہیں، اب تک 108 اسٹارٹ اپس گریجویشن مکمل ہونے کے بعد ملک کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،225 ملین روپے کی لاگت سے قائم یہ سنٹراب تک تقریباً 370 ملین روپے کا منافع پیدا کرنے کے علاوہ 1060 افراد کو روزگار دے چکا۔
واضح رہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں کو ہر قسم کے ہنر سے روشناس کراتے ہوئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔