بھارت کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شکست سے ایک اور زور دار دھچکا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوائنٹس ٹیبل پر تنزلی کی صورت میں لگا ہے کیونکہ یہ ہار انہیں پانچویں نمبر پر لے آ ئی ہے جبکہ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کو شکست کا اثر انگلینڈ کو پہنچا ہے اور وہ آٹھویں پوزیشن پر ا ٓ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹیم انڈیا تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل دو بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کی فائنلسٹ بننے والی ٹیم آسٹریلیا کے پیچھے دوسرے نمبر پر موجود تھی لیکن میچ کے نتیجے کے بعد بھارت سیدھا جنوبی افریقہ ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے بھی نیچے پہنچ گیا، ان کی پوائنٹس کی شرح 54.16 سے کم ہو کر 43.33 پر آ گئی ۔
بھار ت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد کی پہلی پوزیشن پر راج کر رہا تھا لیکن یہ زیادہ دیر جاری نہ رہ سکا اور آسٹریلیا کی پاکستان کو سیریز میں شکست کے بعد بھارت سے یہ پوزیشن کینگروز نے چھین لی ۔
دوسری جانب انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے خلاف جیت سے شدید دھچکا پہنچا ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز نے اس شاندار کامیابی کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنے پوائنٹس میں نہایت حیران کن بہتری دیکھی اور انگلینڈ سے اوپر 7 ویں پوزیشن پر براجمان ہو گیا ۔