محکمہ صحت پنجاب نے غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 سیرپس کی فروخت پر پابندی لگا دی۔
محکمہ صحت پنجاب کا غیرمعیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران 9 سیرپس کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس میں کھانسی ، الرجی ، دمے اور ہیپاٹائٹس کے شربت شامل ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ادویات کے مخصوص بیچ غیرمعیاری نکلے اور ادویات میں غیرمعیاری ایتھینول کا استعمال پایا گیا جس کے بعد ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 9 سیرپس کی فروخت پر پابندی لگا دی۔
صوبے بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو سیرپس قبضے میں لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے ہدایت کی کہ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز سیرپس کی فروخت فوری روکیں۔