ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کی اسلام آبادپہنچ گئے،نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نےایرانی وزیرخارجہ کااستقبال کیا۔
وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سےایرانی وزیرخارجہ عبدالیہان کی ون آن ون ملاقات جاری ہے،ون آن ون ملاقات کےبعدوفود کی سطح پرمذاکرات شروع ہوں گے،پاک ایران تعلقات کو مکمل معمول پرلانا ایجنڈےمیں شامل ہے۔
دفتر خارجہ کےذرائع کے مطابق حسین امیرعبداللہیان اپنےدورے کےدوران وزارت خارجہ کےحکام کے ساتھ ساتھ سکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کےمطابق دورے کےدوران ایران میں 9 پاکستانی شہریوں کے قتل سمیت ایران کی دراندازی بھی زیر غور آئے گی۔