مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ کسی کواس کااحساس نہیں ہے ، ہزاروں بچےفلسطین میں لاوارث ہوچکےہیں ،، پوری اسلام ی برادری نے فلسطین کوتنہاچھوڑدیاہے ۔
لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن ایسا ماحول ہوتا ہے جہاں ذمہ داری عوام پر آتی ہے،کوئی سنے یا نہیں لیکن ہم اپنا فرض پورا کر رہے ہیں،انسانی حقوق محفوظ ہیں تو امن و امان بھی محفوظ ہوتا ہے،ہمارے ملک میں ڈاکو طاقتور اور پولیس کمزور ہے،اسلام سب سے پہلے امن کی بات کرتا ہے،اسلام خوشحال معیشت کی بات کرتا ہے، غلط فیصلہ کبھی اچھے نتائج نہیں دیتا،عوام کوجواب دینےکےساتھ پہلےاپنے رب کے کو بھی جواب دینا ہے،بدامنی کی وجہ سے سوچتے ہیں الیکشن میں کیسے جائے گے؟ ہر ہفتےہمارے ساتھ کوئی نا کوئی واقعہ پیش آتا ہے،پھربھی پرامن رہ رہے ہیں،زمینی حقائق سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کواس کااحساس نہیں ہے ، ہزاروں بچےفلسطین میں لاوارث ہوچکےہیں ،دوائیں ،خوراک ان تک نہیں پہنچ رہی ، پوری اسلام ی برادری نے فلسطین کوتنہاچھوڑدیاہے ،فلسطین کے مسلمانوں کیلیے کیاہمارے پاس احساس ہے؟،فلسطینی مررہاہے دنیاخوف کےمارے ان کوحوصلہ دینےکوتیارنہیں، فلسطین میں شیر خوار بچےلاوارث ہوچکاہے ۔