ذرائع وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے مطابق تحریک انصاف نے امریکا میں پاکستان کیخلاف نیامحاذ کھولنے کی تیاری کرلی ہے۔ منصوبے کےلیے سرمایہ پی ٹی آئی کے اوورسیزارکان اور مختلف کرداروں نے فراہم کیے۔ مقصد پاکستان پر سفارتی، انسانی حقوق ادارواں کے ذریعے دباؤبڑھانا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے منصوبے کا مقصد انتخابات کو متنازع بنانا، پی ٹی آئی کو مقبول جماعت ظاہر کرنا ہے، مسلح افواج اور عوام میں خلیج پیداکرنا بھی اہداف میں شامل ہیں۔ پروپیگنڈے کے ذریعے 9 مئی کو فالس فلیگ آپریشن ثابت کرنا ہے۔
ذرائع وفاقی تحقیقاتی ادارہ کے مطابق حکومت و اسٹیبلشمنٹ پر عالمی دباؤ ڈلوا کر بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے لیے رعایت حاصل کرنا نئے منصوبے کا اصل ہدف ہے۔ اہداف حاصل کرنے کے لیے منصوبے پر عملدرآمد کی شروعات بھی کر دی گئیں، ثبوت اداروں کے ہاتھ لگ گئے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا بیانیہ اجاگر کرنے کیلئے آئی سی سی آر پی میں ایک رپورٹ بھی پیش کی جارہی ہے، پاکستانی حکومت اور افواج پاکستان کی کردار کشی کیلئے انتہائی متعصبانہ دستاویزی فلم بھی تیار کروا لی گئی جو جلد ریلیز کی جائیگی۔
امریکی اور مغربی میڈیا میں مزید سپانسرڈ آرٹیکلز کی اشاعت کے ذریعے پاک فوج ، انٹیلی جنس ایجنسیوں، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو ٹارگٹ کیا جانا بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ 9 مئی مئی واقعات کو فالس فلیگ آپریشن ثابت کرنے کیلئے مزید لابسٹ فرمیں ہائر کر لی گئیں ،دو سے تین سینیئر حاضر سروس فوجی افسروں کا نام بھی من گھڑت اور جھوٹی کہانی میں شامل ہیں۔
ذرائع وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو دھمکیاں دینے کا الزام لگانے پر عمل بھی شروع کیا جا رہا، اس منصوبے میں میں ایف بی آئی کی رپورٹ شائع کرانا بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ماضی میں بھی انہی مذموم مقاصد کے حصول کے لیے امریکی ایوان نمائندگان اور انسانی حقوق کے اداروں میں قراردادیں جمع کروائی گئی، ارکن کانگریس کے ذریعے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان اور اداروں کیخلاف قرارداد جمع کرائی گئی۔