الیکشن کی تاریخ آتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آگئی۔
ملکی حالات پر مثبت خبروں کے متلاشی اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا انتظار ختم ہوا۔ معاشی میدان سے تو نہیں لیکن سیاسی میدان سے بڑی خبر نے اسٹاک مارکیٹ کو منٹوں میں کئی سو پوائنٹس بڑھا دیا۔
الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا پتا چلتے ہی اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس دیکھتے ہی دیکھتے 420 پوائنٹس تک بڑھ گیا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر 100انڈیکس 312پوائنٹس اضافے سے 46ہزار 202 پوائنٹس پربند ہوا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔