نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔ ٹی ٹی پی حملوں کیلئے پڑوسی ملک کی زمین کو استعمال کررہی ہے۔
ٹی آرٹی ورلڈ کوخصوصی انٹرویو میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت کو اپنی تشویش کے متعلق آگاہ کیا اور ان کو اپنی کمٹمنٹ پورا کرنے پر زور دیا ہے۔ افغانستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے کی کمٹمنٹ پوری کرے۔
نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیجی ممالک پاکستان کے بڑے شراکت دار ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں، ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جارہی ہیں۔ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا بڑا ہدف سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت5بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر ہیں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئےخلیجی ممالک سےمعاہدےہونگے۔ معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔