عالمی عدالت انصاف اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے کافیصلہ آج سنائے گی۔
انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کےفیصلے سے قبل حماس نے پیغام میں کہا اگر فوری جنگ بندی کا حکم دیا گیا اور اسرائیل بھی عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کرے تو حماس جنگ بندی کیلئے تیار ہے۔
حماس کاکہنا ہےکہ اگراسرائیل فلسطینی قیدیوں کی رہا کرے گا تو ہم بھی اپنے قیدی رہاکردیں گے۔اسرائیل کو غزہ کا اٹھارہ سالہ محاصرہ ختم کرنا چاہیے۔غزہ میں امدادی سامان کے داخلے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے چاہیں۔