آزاد کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد بالائی علاقوں میں سال 2024 کی پہلی ہلکی برفباری شروع ہو گئی،جس سےشہریوں کو خشک سردی اورموسمی بیماریوں کے خاتمے کی امید ہو چلی ہے۔
گزشتہ رات وادی نیلم کےبلندعلاقوں جاگراں،شونٹھر،سرگن گریس کے بلند علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہےجس سے علاقے میں سفیدی چھا گئی ہے،بالائی علاقوں میں اگلے چند روز تک وقفے وقفے سے مزید برفباری کا امکان ہے۔
بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد شہروں میں بھی سردی شدت اختیار کر گئی ہے، مظفرآبادشہر میں بارہ چھائے ہوئے ہیں جو دو روز تک چھائے رہیں گے،تاہم 28 جنوری سے بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔