انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ (آئی ایل ٹی 20) میں ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے 161 رنز کا ہدف 8 گیندوں قبل 4 وکٹ پر حاصل کیا، شاہین شاہ آفریدی نے تین شکار کئے۔
متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی آئی ایل ٹی 20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، 161 رنز کا ہدف صرف 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔
ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے اعظم خان 26 اور شرفین ردرفورڈ 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، وانندو ہسارنگا 42 اور ایڈم ہوز 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، گلف جائنٹس کے رچرڈ گلیسن اور ڈومینک ڈریکس نے 2 ،2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلف جائنٹس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 160 رنز اسکور کئے، کرس لین نے 63 رنز کی اننگز کھیلی، جورڈن کوکس 32 رنز بناسکے۔
شاہین شاہ آفریدی آتے ہی چھا گئے اور ڈیزرٹ وائپر کی جانب سے 22 رنز دیکر 3 وکٹیں لیں، محمد عامر نے ایک شکار کیا، شاداب خان 40 رنز دینے کے باوجود وکٹ سے محروم رہے۔