نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ پاکستان کوفعال اقتصادی ملک،مینوفیکچرنگ شعبےمیں خود کفیل کرناچاہتے ہیں، جس کیلئے ہمیں پالیسی معقول بنانے،مارکیٹ سطح پرلانے کی ضرورت ہے۔
چین کےنشریاتی ادارےسی جی ٹی این کوانٹرویومیں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبےپناہ مواقع ہیں،پاکستان کوفعال اقتصادی ملک،مینوفیکچرنگ شعبےمیں خود کفیل کرناچاہتے ہیں، ہمیں پالیسی معقول بنانے،مارکیٹ سطح پرلانے کی ضرورت ہے،پاکستان میں سبز اور پائیدارترقی پر توجہ دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبےپناہ مواقع ہیں،صنعتی میدان میں ترقی سے معاشی استحکام آئےگا،چین کےساتھ شراکت داری پرمبنی تعلقات ہیں،چین ترقی کرتاہے تو ساری دنیا ترقی کرتی ہے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے پہلے تعمیراتی مرحلے کی تکمیل سے لوگوں کی روزی روٹی میں بہتری آئی ہے، انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور توانائی کی کمی کو دور کیا گیا ہے۔ اور اب دوسرامرحلہ بھی بہت گہرا اثر لائے گا۔