افغانستان میں طالبان رجیم کی سرپرستی میں پروان چڑھتی دہشتگردی خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے بھی طالبان رجیم پر شدید تنقید کی اور کہا اپنی سرزمین سے تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کریں۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے کہا افغانستان میں فتنہ الخوارج ، ای ٹی آئی ایم، داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں ، یہ تمام تنظیمیں افغانستان کے پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
فوکونگ کے مطابق افغانستان میں چینی شہریوں پر بھی حملے ہوئے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ چین افغانستان سے ہونے والی ہر قسم کی دہشتگردی کی سخت اور بھرپور مذمت کرتا ہے۔ افغان طالبان دہشتگردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں اور اپنی سرزمین پر سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کریں۔
عالمی ماہرین کے مطابق بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ خطے کے امن کیلئے سنگین چیلنج ہے۔ افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا۔
دنیا بھر سے اٹھنے والے آوازیں پاکستان کے مؤقف کی تائید ہیں کہ افغان طالبان دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہیں۔





















