اسلام آباد میں وفاقی تعلیمی اداروں میں 16 سے 31 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ حکومتی کفایت شعاری اور ایندھن بچت مہم کے تحت کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق امتحانات سے متعلق تمام سرگرمیاں اور شیڈول حسب معمول برقرار رہیں گے۔
مزید یہ کہ بی ایس پروگرامز کی تمام کلاسز فوری طور پر آن لائن کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کا 50 فیصد انتظامی عملہ ورک فرام ہوم پالیسی کے تحت کام کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اسلام آباد کے تمام وفاقی سرکاری اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا۔






















