نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطٰی سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال اورسلامتی کونسل میں جاری مشاورت پر بھی گفتگو کی گئی، اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اورامن واستحکام کیلئے مسلسل رابطے ضروری ہیں، اس مقصد کیلئے سفارتی کوششیں انتہائی اہم ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں باہمی رابطے اور سفارتی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ سفارتی تعاون سے مشرق وسطٰی و دیگرعلاقوں میں تناؤ کم اور امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔






















