لاہور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔ درخواست گزار این اے 128 اٹھائیس سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہے۔
عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈیکلیئر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔