اقوام متحدہ کی جانب سے آج امن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ بین الاقوامی امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار نمایاں ہے۔
امن کا عالمی دن انسانی مصائب کے خاتمے،جنگوں اوراندرونی تنازعات کے شکارممالک میں دیرپا امن برقرار رکھنے کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشنز کی تکمیل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کی امن فوج کامشن انتہائی مہارت اورلگن سے پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس کے لئے متعدد افسران اور جوانوں نے قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔
اب تک پاکستان کے دو لاکھ بیس ہزار سے زائد فوجی دنیا کے انتیس ممالک میں اقوام متحدہ کے چھیالیس امن مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔پاکستانی امن دستوں نے اعلیٰ سطح پر امن کی بحالی کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کیا جو مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔