پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ٹورنٹو فلائٹ پر تعینات ایئر ہوسٹس مبینہ طور پر کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق فائزہ مختار نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھی جو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پہنچی اور پھر لاپتہ ہوگئی۔
فائزہ مختار کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لئے عملے کے ساتھ رپورٹ نہ کرنے پر ہو۔ ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق فائزہ مختار کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کینیڈا میں سلپ ہونے والے تمام فضائی میزبانوں کے حلف ناموں کے ذریعے ایف آئی اے سے بھی کارروائی کے لئے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نجکاری کے معاملے پر قومی ایئرلائن میں بے یقینی کی صورتحال ہے جس کے باعث فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے،2022 میں 5 اور 2023 میں بیرون ملک پروازوں کے 7 کریو ممبر سلپ ہوئے۔ پی آئی اے کے سب سے زیادہ فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ میں ہوئے۔