سعودی عرب نے غزہ میں جاری اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیا ن جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میںغزہ میں جاری اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیا ن جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو روکا جائے،اور فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
اجلاس میں سعودی کابینہ کا کہناتھا کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔