امریکی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے تاریخی وثقافتی ورثے کی حفاظت کے لئے تین لاکھ بیس ہزار ڈالرز فنڈز فراہم کردیا گیا۔
منصوبے کی افتتاحی تقریب میں امریکی قونصل جنرل برائے کراچی کانریڈ ٹربل بھی شریک تھے۔ تاریخی وثقافتی ورثے کے بحالی منصوبے کا آغازامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اورنگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کیا ۔
منصوبہ مہرگڑھ تہذیب کے نیئولیتھک دور کے آثار اور تاریخی نوادرات کی حفاظت کے لئے ہیں۔۔ منصوبے میں کوئٹہ میں قائم مہرگڑھ میوزیم آف بلوچستان کی بہتری بھِی شامل ہے ۔
امریکی سفیر کاکہنا ہے کوشش امریکہ کی بلوچستان کے ثقافتی ورثے کو اہمیت دینے کا عکاس ہے۔ پاکستان بھر میں ثقافتی ورثہ سے متعلق تینتیس منصوبوں پر اسی لاکھ ڈالر سے زائد فنڈز خرچ کیئے گئے ہیں۔