ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے، سات سے چودہ جنوری کے دوران ملک بھر میں پینتالیس آپریشنز کیے گئے۔
ستمبردوہزار تئیس میں حکومتی احکامات کے پیشِ نظر ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں اوراسمگلرز کےخلاف آپریشن کا آغازکیا گیا۔سات سےچودہ جنوری کے اعداد وشمارجاری کردیئے گئے۔
اس دوران ملک بھرمیں 45 کارروائیاں ہوئیں،ان کارروائیوں میں دو سو ترانوے میٹرک ٹن کھاد،اعشاریہ تین چھ میٹرک ٹن آٹا اوراٹھائیس میٹرک ٹن کے قریب چینی برآمد کی گئی۔
نگران حکومت اورعسکری قیادت ملک سے ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔