7بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگرد دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کےقتل میں بھی ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیزمواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں پاکستان کی جانب سے ایران میں بلوچ لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) کے ٹھکانوں پر کئے گئے حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی ہوش ربا تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
حملے میں مارے گئے دہشت گردوں کے بارے میں ہوش ربا تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں دوستہ عرف چیئرمین، ساحل عرف شفق ، وزیر عرف وازو ، سرور ولد اصغر اور بجر عرف سوغات شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والا دہشت گرد دوستہ عرف چیئرمین ضلع پنجگور کا رہائشی تھا جو 2013ء میں بی ایل ایف میں شامل ہوا اور کمانڈر فضل شیرعرف طاہر گروپ کا رکن تھا جبکہ وہ زامران سیکٹر میں منشیات فروشی اور لوٹ مار میں بھی ملوث تھا۔