بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پاکستان میں بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے قرض پروگرام کے حوالے سیاسی یقین دہانیوں سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف نےجولائی 2023 میں تین بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی تھیں، ملاقاتوں کا مقصد قرض پروگرام پر سیاسی جماعتوں کی یقین دہانی حاصل کرنا تھا۔
آئی ایم ایف کے مطابق پی پی اور مسلم لیگ(ن) نے قرض پروگرام کے مقاصد، پالیسیز کی تحریری طور پر حمایت کی۔ دونوں جماعتوں نے قرض پروگرام کو معاشی استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔
بیان کے مطابق پی ٹی آئی نے بھی گزشتہ سال جولائی میں موجودہ قرض پروگرام کی حمایت کی تھی تاہم بعد میں بیان دیا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے شفاف الیکشن ہونا ضروری ہیں۔