پنجاب میں سردی کی شدید لہرکے سبب تعلیمی اداروں کےاوقات میں تبدیلی کےفیصلےمیں توسیع کردی گئی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ جس کے مطابق صوبے بھر میں اسکولز اکتیس جنوری تک صبح ساڑھے نو پر کلاسز شروع کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں :۔پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا،سکولز کے اوقات کارتبدیل کردئیے گئے
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھرمیں اسکول31جنوری تک9:30بجےکُھلیں گے جبکہ یکم فروری سےاسکولزنارمل اوقات پرکھلیں گے۔
یاد رہے کہ 8 جنوری کونگران وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اضافہ نہیں ہوگا، اسکولز کا وقت 9:30 بجے کردیا گیااوراسکولز صبح کے وقت 9:30 بجے سے کلاسز لگاسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔بچوں کی موجیں ختم ،سکول کھل گئے
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے منظوری دیتے ہوئے کہا تھا پنجاب کے اسکول دس جنوری سے کھلیں گے22 جنوری تک اسکولز کے اوقات کار 9:30 تک رہیں گےسردی کےباعث سکولوں کے اوقات تبدیل کئے گئے ہیں۔