موج مستی ہوئی ختم اب باری ہےپڑھائی کی،موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوئی تو سکول کھلتے ہی سرد موسم میں بچے بھی سکول پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
کہیں موسم سرما کی چھٹیاں ختم تو کہیں آرام کے دن باقی ہیں،پنجاب بھر میں کئی روزکی چھٹیوں کے بعد اسکول کھل گئے ہیں،سردی کے باعث پہلے دن حاضری معمول سے کم ہے۔
سردی کی شدت میں کمی نہ آنے کی صورت میں دوبارہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Due to the ongoing winter wave, schools will resume on 10th Jan, 2024. From 10th to 22nd Jan, schools will start at 9:30 am. It is highly advisable to wear jackets and warm clothes.@SchoolEduPunjab @punjab_hed pic.twitter.com/P4fsr54VqB
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 8, 2024
اسی حوالے سے والدین نے مزید چھٹیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ اتنی سخت سردی میں بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔
اس سے قبل نگران پنجاب حکومت نے سردی کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک توسیع کی تھی۔