بھار ت کے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بعد بالی ووڈ اداکار سونو سود بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سونو سود نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنےمداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس سے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جارہا ہے۔
بالی ووڈ اداکار نے پوسٹ میں افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے بتایا کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے ان کی جعلی ویڈیو بنا کر ویڈیو کال کے ذریعے لوگوں سے پیسے مانگے گئےاور ان کے کئی مداحوں نے صرف ان کا چہرہ دیکھ کر ان جعلسازوں کو پیسے دے دیئے۔
سونو سود نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہےکہ وہ ایسی ویڈیو کالز سے ہوشیار ہوجائیں اور ان کے نام پر کسی کو بھی پیسے نہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔سچن ٹنڈولکر کی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
واضح رہے کہ اس سےقبل بھارت کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانہ اور بھارتی ٹیم کے لیجنڈری کھلاڑی سچن ٹینڈولکر اس ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل یڈیو میں سچن ٹنڈولکرکو ایک گیمنگ ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دکھایا گیا جو مبینہ طور پر لوگوں کی پیسہ کمانے میں مدد کرتی ہے۔ویڈیو میں سچن ٹنڈولکر کی آواز سن کر کوئی بھی آسانی سے دھوکا کھا سکتا ہے جس میں وہ یہ بتارہے ہیں کہ انکی بیٹی اس گیمنگ ایپ سے خوب پیسے کمارہی ہے اور آپ بھی اس پر گیمز کھیل کر پیسے کماسکتے ہیں۔