صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے دو بھائیوں سمیت تین کان کن جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تینوں افراد کی موت کان میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔ سات گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد جاں بحق کاکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک چچازاد بھائی شامل ہیں۔
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دکی کے علاقے راغہ کی کوئلہ کان میں میتھین گیس بھر جانے کے باعث 3 کان کن بے ہوش ہوگئے تھے ۔
عبدالغنی نے کا کہنا تھاکہ ان بے ہوش کان کنوں کو کان سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا تاہم کان میں پھنسے تینوں کان کن جاں بحق ہوگئے جن کی کی لاشیں نکال لی گئیں۔